اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید سلیمانی نام سےموسوم یہ بحری جہاز ریڈار کی پہنچ سے کافی حد تک بچ سکتا ہے اور اپنی ڈیزائن کی وجہ سے، اسے ایران کی بحری حدود سے دور مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس اسٹیلتھ پانی کے جہاز پر مختلف نوعیت کے میزائل، ریڈاراور مواصلاتی سسٹم نصب کئے گئے ہیں ۔ ایسے الیکٹرانک جنگی وسائل اور ریڈار بھی اس جہاز پر نصب ہیں جن کے ذریعے تمام جہازوں اور آبدوزوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ڈرون اور اسپیڈ بوٹس کو بھی اس جنگی جہاز سے لانچ کیا جا سکتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر بھی اس پر لینڈ کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ شہید سلیمانی جنگی جہاز کو مکمل طور پر ایران کے نوجوان ماہرین نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے۔ اس تیز رفتار جنگی جہاز کو مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242